مو جو دہ حکو مت نواز شریف کی صحت پر سیا ست چمکا رہی ہے،سیف الملوک کھوکھر

مو جو دہ حکو مت نواز شریف کی صحت پر سیا ست چمکا رہی ہے،سیف الملوک کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے سینئر نائب صدروممبر صو با ئی اسمبلی ملک سیف الملو ک کھو کھر نے کہا ہے کہ مو جو دہ حکو مت اپنی کارکر دگی بہتر بنا نے کے بجا ئے نواز شریف کی صحت پرسیا ست چمکا نے میں مصروف ہیں۔ عوام کے مسائل مہنگا ئی، بے روزگا ری بڑھتی جا رہی ہے۔ چینی 52 سے 100، آٹا 33 سے 80روپے کلوتک پہنچ گیا لیکن مجا ل ہے جو اس نا اہل حکو مت کے کان پر جو ں تک رینگتی ہو ان خیا لات کا اظہا ر انہو ں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں کا رکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ نوازشریف کیا پنجا ب حکو مت کی اجا زت کے بغیرعلا ج کروا نے گئے ہیں جو حکو مت اتنا واویلا مچا رہی ہے۔ا نہو ں نے کہا کہ حکومت چو نکہ نااہل ہے۔
 اس لئے اب سوائے اس طرح کی گھٹیا سیا ست کے ان کے پا س کر نے کو اور کچھ نہیں ہے۔انہو ں نے کہا کہ عوام مہنگا ئی سے چیخ رہی ہے اور حکو مت کو سیاست کی پڑی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ حکو مت کے نما ئندے خود ذخیرہ اندوز ہیں تو وہ ذخیرہ اندازوں کے خلا ف کیا خا ک کا روا ئی کریں گے۔ یہ جو آج آٹا اور چینی کی قیمتیں آسما ن سے با تیں کر رہی ہیں اس کی ذمہ دار صرف اور صرف مو جو دہ حکو مت ہیں۔انہو ں نے مذید کہا کہ عوام کو تبدیلی کے سہا نے خواب دکھا کر اقتدا ر میں آنے والو ں کے دن گنے جا چکے ہیں اور سیا سی شعبدہ با زی اب مذید نہیں چلے گی۔