ہاکی میں عمدہ پر فارمنس دینا اولین ترجیح ہے، سائرہ اشرف 

    ہاکی میں عمدہ پر فارمنس دینا اولین ترجیح ہے، سائرہ اشرف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کی نامور کھلاڑی   سائرہ اشرف نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی سر گرمیوں کوشروع کرنے کی حمایت کرتی ہوں مگر اس کے ساتھ ساتھ بہت ضروری ہے کہ احتیاطی تدابیر کے لئے ایسے قوانین بنائیں جائیں کہ جس سے یہ بات یقینی ہو کہ کھلاڑیوں کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل کام ہے مگر اگر ہمیں اس وباء کے ساتھ کھیلوں کو جاری رکھنا ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اس حوالے سے بھرپور احتیاطی تدابیر بھی اختیار کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ویمن ہاکی ٹیم کی جانب سے کھیلنا میرے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور میں ہمیشہ کوشش کرتی ہوں کہ میں اپنی عمدہ پرفارمنس سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرو ں اس لئے جب بھی میدان میں اترتی ہوں تو میں جیت کا عزم لیکر جاتی ہوں مزید کہا کہ اس وقت ملک میں کورونا کے باعث کھیلوں کو بہت نقصان ہوا ہے جس سے دل دکھتا ہے مگر امید ہے کہ اب آہستہ آہستہ ہم کھیلوں کی طرف آنا شروع ہوجائیں گے اور ایک مرتبہ دوبارہ سے ملک بھر میں کھیلوں کا آغا ز ہوجائے گا گھر میں رہ کر اپنی فٹنس پر مکمل توجہ دے رہی ہوں۔