قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق گر پڑے، ویڈیو وائرل

 قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق گر پڑے، ویڈیو وائرل

  

ساؤتھمپٹن(نیٹ نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کے ساتھ انگلینڈ میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جار ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوران بینچ پر بیٹھے بیٹھے تھک گئے، بینچ پر بیٹھے بیٹھے تھک جانے کے بعد جب امام الحق اچانک کھڑے ہوئے تو اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر پڑے، امام الحق کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امام الحق اچانک نیچے گر پڑتے ہیں، جسے دیکھ کر وہاں پر موجود ساتھی کھلاڑی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے جبکہ امام الحق خود بھی اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر حیران ہوئے اور اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور ہنس دئیے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں امام الحق کو ایک بھی ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا، جب کہ انہوں نے تینوں میچوں کی سیریز گراؤنڈ سے باہر بنچ پر بیٹھ کر گزاری ہے، جس کی وجہ سے وہ تھکاوٹ کا شکار ہو گئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -