پاکستان کا ٹینس میں نام روشن کرنا مشن ہے،سارہ محبوب

  پاکستان کا ٹینس میں نام روشن کرنا مشن ہے،سارہ محبوب

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی نامور ٹینس سٹار سارہ محبوب نے کہا ہے کہ ملک میں ٹینس کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے اور اس کے لئے اقدامات خوش آئند ہیں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستا ن میں پہلے آن لائن ٹینس کوچنگ کورس کا انعقاد بہت خوش آئند ہے اور اس سے ملک میں کھیل کو بہت فروغ ملے گا ایسے حالات میں جب کورونا کے باعث کھیل بند ہوگئے اور ان کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے انہوں نے کہا کہ اس سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ حاصل ہوگا سارہ محبوب نے کہا کہ ٹینس میرے بچپن کا شوق ہے اور میں نے جب اس کھیل میں قدم رکھا تو اس وقت ہی تہیہ کیا تھا کہ میں محنت سے کھیل کر ملک کا نام روشن کروں گی او ر اس بات کی مجھے بہت زیادہ خوشی ہے کہ میں نے پاکستان کانام روشن کیا ہے اور مستقبل میں بھی محنت کا سلسلہ جاری رکھوں گی۔گھر پر رہ کر بھی میں اپنی فٹنس کو بحال رکھنے کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہوں سارہ محبوب نے کہا کہ کوچنگ کورس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا کیونکہ اس میں نامور کوچز لیکچرز دیں گے جس کا کھلاڑیوں کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوگامایہ ناز  انٹرنیشنل کوچز، ٹیکنیکل آفیشلز اور کھلاڑی شرکاء کو ٹینس کے کھیل کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں گے ایسے حالات میں یہ کورس بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -