نواز شریف کی متنازعہ میڈیکل رپورٹ پر وزیراعظم کا اظہار ناراضگی، ڈاکٹر یاسمین راشد سے وضاحت طلب
لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے نواز شریف کی میڈیکل کے حوالے سے دعویٰ پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نہ صرف ڈاکٹر یاسمین راشد سے ناراض ہیں بلکہ تحریک انصاف میں شامل وزراء اور اراکان اسمبلی بھی صوبائی وزیر صحت پنجاب پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صوبائی وزیر صحت پنجاب سے وضاحت طلب کرلی ہے کہ وہ بتائیں کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کو جعلی کیسے کہہ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صوبائی وزیر صحت پنجاب کے دعوے کی روشنی میں نواز شریف کے میڈیکل ٹیسٹ کرنے اور رپورٹ تیار کرنے والی مختلف لیبارٹریوں کی تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا ہے۔توقع ہے کہ آئندہ ہفتے وزیراعظم عمران خان صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات بھی کریں گے۔
وزیراعظم ناراض