گلوکارہ شاہدہ منی کے گھر مجلس عزا کا اہتمام

  گلوکارہ شاہدہ منی کے گھر مجلس عزا کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر) کربلا والوں کی یاد میں میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی کے گھر مجلس عزا کا اہتمام،شاعر آل عمرانؓ سید غیور عباس نقوی نے فضائل ومصائب کربلا بیان کئے۔اس موقع پر مصنف و ہدایتکار پرویز کلیم نے نقابت کے فرائض انجام دیئے۔یاد رہے کہ زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی طرح محرم الحرام میں فنکار برادری بھی کربلا والوں کی یاد منانے میں مصروف ہے،گزشتہ روز جوہر ٹاؤن میں گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گا ہ پر مجلس عزا برپا ہوئی جس میں نوحہ خواں علی شفقت اور علی عباس سمیت معروف نوحہ خوانوں نے سوز و سلام پیش کیا۔ دوران مجلس حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر مکمل عملدرامد کیا گیا اور کسی بھی عزادار کو بغیر ماسک کے پنڈال میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔مجلس کے اختتام پر شبیہ علم بھی برآمد ہوئی۔ گلوکار چاند خان نے بھی نوحہ خوانی کی۔ اس موقع پر کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ایس او پیز کو مدنظر رکھا گیا تھا۔

مزید :

کلچر -