جس جگہ عزت نہ ہو‘وہاں کام نہیں کرتی،ندا چوہدری

جس جگہ عزت نہ ہو‘وہاں کام نہیں کرتی،ندا چوہدری

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و پرفارمر ندا چوہدری نے کہا ہے کہ مجھ سے منافقت برداشت نہیں ہوتی سچ بولنا میری عادت ہے اس لئے جو دل میں ہوں منہ پر کہ دیتی ہوں۔  ان خیالات کا  ندا چوہدری نے خصوصی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس جگہ عزت نہ ہو میں وہاں کام نہیں کرتی ان لوگوں کے ساتھ کام کرتی ہوں جن کا اخلاق اچھا ہواور ان کو فن اور فنکار کی قدر ہو،ایک سوال کے جواب میں ندا چوہدری نے کہا کہ کچھ لوگ 10یا 20ہزار جیب میں لے کر ڈرامہ لگوانے یا فلم بنانے نکل پڑتے ہیں۔

ایسے لوگوں نے شوبز انڈسٹری کا ستیا ناس کیا ہوا ہے ایسے لوگوں سے ہر فنکار کو دور رہنا چاہیے ایسے لوگ خود تو بدنام ہوتے ہیں ساتھ دوسروں کو بھی بدنام کر دیتے ہیں۔

مزید :

کلچر -