گلوبل کلچر ہمارے ملک کا حصہ بنتا جارہا ہے، عذرا آفتاب

گلوبل کلچر ہمارے ملک کا حصہ بنتا جارہا ہے، عذرا آفتاب

  

لاہور(فلم رپورٹر)نامور سینئر اداکارہ عذرا آفتاب نے کہا کہ گلوبل کلچر اب ہمارے ملک کا حصہ بنتا جارہا ہے، اپنی تہذیبی و معاشرتی روایات کو زندہ رکھنے میں اچھی تربیت اہم کردارادا کرسکتی ہے،ایک سوال کے جواب میں عذرا آفتاب نے کہا کہ سینئرز کو چاہیے کہ وہ نئے آنے والوں اور اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ بہتر سے بہتر کام ہوسکے۔ عذرا آفتاب نے کہا کہ اپنے وطن عزیز کے علاوہ بیرون ملک بھی کام کیا ہے۔

 اورخدا کا شکر اداکرتی ہو ں کہ جتنا بھی کام کیا اس میں کامیابی ہی ملی ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ مقام بحال رکھنے کیلئے مزید محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں اور کرتی رہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اچھی کہانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے معاشرتی اقدار کو بہتر طور پر فروغ دینے کیلئے ہمیں پاکستانی فلموں میں مثبت سوچ اپنانا ہوگی۔

مزید :

کلچر -