حقیقی فنکار وہی ہے جو ہر طرح  کا کردار نبھائے،شبیر جان

    حقیقی فنکار وہی ہے جو ہر طرح  کا کردار نبھائے،شبیر جان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارشبیر جان نے کہا کہ حقیقی فنکار وہی ہے جو ہر طرح کا کردار نبھائے اور ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کرے۔ سنجیدہ ہوں یا مزاحیہ دونوں طرح کے کردار نبھانا خاصامشکل کام ہے لیکن میں نے مزاحیہ کردار کو خوب انجوائے کیا ہے اوریہ ایک یادرگار پراجیکٹ ہوگا۔ شبیر جان نے کہا ہے کہ نئے پراجیکٹ میں مزاحیہ کردار نبھا رہا ہوں اور دیکھنے والے میرے کردار کو ضرور پسند کریں گے، سنجیدہ ہوں یا کامیڈی دونوں کردار نبھانا بہت مشکل کام ہے۔ ایک انٹر ویو میں شبیر جان نے کہا کہ نئے پراجیکٹ میں بھرپور مزاحیہ کردار نبھایا ہے اوراس کردار کو خوب انجوائے بھی کیا ہے۔ مجھے قوی امید ہے کہ میر ے پرستار مجھے اس کردار میں پسند کریں گے جس سے میری حوصلہ افزائی ہو گی۔ 

مزید :

کلچر -