شوبز کی ترقی میں سینئرز کے ساتھ  نیو ٹیلنٹ کا بھی کردار ہے،پریسہ

    شوبز کی ترقی میں سینئرز کے ساتھ  نیو ٹیلنٹ کا بھی کردار ہے،پریسہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) اس میں شک نہیں کہ ہماری شوبز انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے مگرشوبز انڈسٹری کی مزید بہتری کیلئے ہم سب شوبز سے وابستہ لوگوں کو مل جل کر کام کرنا ہو گاان خیالات کا اظہار اداکارہ و گلوکارہ پریسہ نے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کی ترقی و خوشحالی کیلئے سنیئر فنکاروں کے ساتھ ساتھ نیو ٹیلنٹ نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم سب ایک ہو کر چلے تو پوریا دنیا میں پاکستان شوبز انڈسٹری نمبر ون پوزیشن پہ ہوگی۔

مزید :

کلچر -