پاکستانی فلموں میں معیاری کام کرنے کی خواہش ہے،برجو
لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج کامیڈین برجونے کہا ہے کہ تھیٹر کی دنیا میں اپنا نام کمانے کے بعد سلو ر سکرین پر بھی کامیابی کی خواہش ہے کہ پاکستان کی معیاری فلموں میں کام کروں۔برجونے کہا کہ بھارتی منفی پروپیگنڈے کی حامل ان متنازعہ فلموں کا جواب فلموں سے دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی میڈیا کو چپ کروانے کیلئے پاکستانی فلمسازوں کو میدان میں آنا ہوگا اور کارگل سمیت کشمیر کے موضوع پر فلمیں بنا کر جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
میں درجنوں سٹیج ڈراموں اور فلموں میں کام کر چکاہوں۔میری ٹی وی اور فلم کیلئے کام کرنے کی جستجو بڑھ گئی ہے۔ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف مناسب حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔