مغل پورہ میں مخالفین نے فائرنگ کرکے 43سالہ شخص کوموت کے گھاٹ اتار دیا 

مغل پورہ میں مخالفین نے فائرنگ کرکے 43سالہ شخص کوموت کے گھاٹ اتار دیا 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)مغل پورہ کے علاقے میں مخالفین نے فائرنگ کرکے 43 سالہ شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق غازی آباد کر رہائشی شعیب بٹ اپنے دوست وکیل کے ہمراہ مغل پورہ کے علاقے میں اس کے گھر کے باہر گاڑی میں بیٹھا ہوا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس کے سر میں گولی مار دی جس کے نتیجے میں موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کر جائے وقوع سے تمام شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا پولیس کے مطابق شعیب بٹ کی آباد کے علاقے میں دشمنی چلی آرہی تھی بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ وقوعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔ 

مزید :

علاقائی -