رواں سال منشیات فروش اور استعمال کرنیوالے  5471 کو حراست میں لیاگیا

  رواں سال منشیات فروش اور استعمال کرنیوالے  5471 کو حراست میں لیاگیا

  

لا ہو ر (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد کی سپر ویژن میں لاہور پولیس منشیات فروشوں اور منشیات استعمال کرنیوالوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی کینال روڈ، انڈر پاسز، نہر،ایف سی کالج انڈرپاس،مسلم ٹاؤن، گلبرگ و یگر مقامات پر منشیات استعمال کرنے اور منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ڈی ایس پی گلبرگ شہزاد رفیق، ڈی ایس پی اچھرہ رانا اشفاق، مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز اور پولیس لائنز کی ریزرو ٹیموں نے کارروائی میں حصہ لیا پولیس نے کارروائی کے دوران ایف سی کالج انڈرپاس، کینال روڈ، نہر و دیگر مقامات سے بڑی تعداد میں نشئی افراد کو حراست میں لیا  ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور پولیس نے رواں سال ابتک منشیات فروش اور استعمال کرنیوالے 5471 افراد کو حراست میں لے کر شہر کے مختلف تھانوں میں 5275مقدمات درج کئے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 66کلو گرام سے زائد ہیروئن، 2ہزار 49کلو گرام سے زائد چرس، 03کلو 640 گرام آئس،143کلو گرام سے زائد افیون اور 60 ہزار 520لٹر شراب برآمد کی گئی۔

اشفاق خان نے کہا کہ نشئی افراد کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری منشیات کا دھندہ کرنے والے سماج دشمن عناصر کے بارے لاہور پولیس کو آگاہ کریں۔

مزید :

علاقائی -