صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر کرنٹ لگنے سے 3افراد جاں بحق 

    صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر کرنٹ لگنے سے 3افراد جاں بحق 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں 3مختلف مقامات پر تین افراد پر کرنٹ لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق چونگی امرسدھو کا رہائشی نواز ماڈل ٹاو ن نصیر آباد کے علاقے کچہری میں چیمبر نمبر 6 میں ملازمت کرتا تھا گزشتہ روز بجلی کا کام کے دوران نواز کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا دوسرے واقعے میں گرین ٹاون سی فائیو میں سسرال کے گھر رہائشی 28 سالہ ریحان پر لٹکتی تاروں سے اپنی شرٹ اتارنے کے دوران کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی جبکہ مانگا منڈی کے علاقے ملا چوک میں سید احسان رضا میں شخص اور پر نیا میٹر لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں موقع پر جاں بحق ہوگیا ہے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش  کو قبضے میں لے کے مردہ خانے منتقل کر دیں متوفی واپڈا کا ملنا تو اسے نیا میٹر لگانے کے لئے کس نے دیا تاحال اس کی تصدیق نہ ہوسکی۔

مزید :

علاقائی -