لاہور کی اہم شاہراؤں پر نشہ کرنیوالوں نے ڈیرے جما لئے

   لاہور کی اہم شاہراؤں پر نشہ کرنیوالوں نے ڈیرے جما لئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس کا خوف نہ چھاپوں کا ڈر، لاہور کی اہم شاہراہوں پر نشہ کرنے والوں نے ڈیرے جما لئے، شام ڈھلتے ہیں فٹ پاتھوں پر نشئیوں کی محفلیں سجنے لگیں تفصیلات کے مطابق ایف سی کالج انڈر پاس لاہور کی مصروف ترین شاہراہ پر نشئی سرعام منشیات کا استعمال کرتے نظر آتے ہیں، منشیات کا استعمال کرنے والوں میں مردوں کے ساتھ عورتیں بھی شامل ہونے لگی ہیں ذرائع کے مطابق پولیس کی موجوگی میں یہ نوجوان منشیات سے بھرے بیگ لاتے ہیں اور اپنے نشہ کی لت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ سرعام فروخت بھی کرتے ہیں جن کے خلاف پولیس بھی ایکشن نہیں لیتی، اہم شاہراہوں پر نشے کی خریدوفروخت اور استعمال پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

مزید :

علاقائی -