حساس ومرکزی جلوسوں، مجالس کو چاردر جاتی سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں: اشفاق خان 

    حساس ومرکزی جلوسوں، مجالس کو چاردر جاتی سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں: اشفاق ...

  

  لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ ٹیم ورک،ادارہ جاتی ورکنگ ریلیشن شپ، بین المسالک ہم آہنگی اور منتظمین پروگرامز کے تعاون سے محرم کو پرُ امن بنائیں گے لاء اینڈ آرڈر اور سکیورٹی انتہائی سخت رہے گی، کسی قسم کی غفلت اور تاخیر ہر گز برداشت نہیں۔پولیس،عزاداری جلوسوں ا ور مجالس کے منتظمین شرکاء کوماسک پہننے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے لازمی تاکید کریں انہوں نے یہ بات کربلا گامے شاہ، امام بارگاہ اشرف حیدری سمیت شہر کے اہم مقامات کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈی آئی جی آپریشنز  نے کربلا گامے شاہ سمیت شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا انہوں نے کربلا گامے شاہ،امام بارگاہ اشرف حیدری نجف بازار لیاقت آباد سمیت مختلف امام بارگاہوں کے سکیورٹی انتظامات چیک کئے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا متعلقہ ایس پیز، ڈی ایس پیز اورایس ایچ اوز سمیت دیگر پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے اشفاق خان نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے بھی ملاقات کی کربلا گامے شاہ دورہ کے موقع پر ایس پی سٹی تصور اقبال نے ڈی آئی جی آپریشنز کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ د ڈی آئی جی آپریشنز نے امام بارگاہ میں لگائی گئی سبیلوں اور دکانداروں سے بھی بات چیت کی اور انہیں سکیورٹی کی اہمیت سے آگاہ کیا اشفاق خان نے کہا کہ شہر میں منعقد ہونے والی 5235 مجالس اور650 جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کررہے ہیں حساس و مرکزی جلوسوں اور مجالس کو چار درجاتی سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے ڈی آئی جی آپریشنز نجف بازار لیاقت آباد کی مجلس اور عزاداری جلوس کے موقع  پر بہترین سکیورٹی انتظامات کیلئے ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد،ڈی ایس پی،ایس ایچ اواور ٹیم کو شاباش دی۔ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے بھی کوٹھا پنڈ فیصل ٹاؤن سمیت شہر کی مختلف امام بارگاہوں کی سکیورٹی چیک کی۔

ایس پیز،ڈی ایس پیز نے ایس ایس پی آپریشنز کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ایس ایس پی آپریشنز نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے بھی ملاقات کی۔فیصل شہزاد نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ اور تھانوں کی گاڑیاں امام بارگاہوں کے اطراف موثر پٹرولنگ کریں۔

سٹی ڈویژن میں مجموعی طور پر 120 امام بارگاہیں،1190 مجالس اور 235 عزاداری جلوس ہیں جن میں کیٹیگری اے کے 22 عزاداری جلوس اور 130 مجالس منعقد ہوتی ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ایڈوانس انٹیلی جنس ضروری ہے،پولیس افسران ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کوپروگراموں کی حساسیت بارے بریفنگ دیں۔مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں،کسی بھی شخص کو چیکنگ کے بغیر داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔اشفاق خان نے کہا کہ مجالس، جلوسوں میں داخلے کے لئے پولیس افسران و جوان اور رضا کار عزاداروں کی واک تھروگیٹس، میٹل ڈٹیکٹرزسے مکمل چیکنگ یقینی بنا رہے ہیں۔خواتین کی مجالس میں لیڈی کانسٹیبلز تعینات اور خواتین رضاکاروں سے سکیورٹی اور چیکنگ میں معاونت لی جائے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے اوقات کار کی پابندی پر عملد درآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔پولیس افسران مرکزی جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کو چیک کرنے کیلئے خود فیلڈمیں رہیں اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ اور علاقائی امن کمیٹیوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ حساس امام بارگاہوں،مجالس، جلوسوں کے گردونواح میں سرچ، سویپ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔ پولیس افسران امام بارگاہوں کی انتظامیہ اور علاقائی امن کمیٹیوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔امام بارگاہ اور مجالس و جلوس منتظمین نے بھرپور سکیورٹی انتظامات پر ڈی آئی جی آپریشنز سے اظہار تشکرکیا

مزید :

علاقائی -