2سالہ بچے کو قتل کرنیوالے سگے تایا،تائی گرفتار 

 2سالہ بچے کو قتل کرنیوالے سگے تایا،تائی گرفتار 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور سی آئی اے پولیس صدر ڈویژن نے چند روز قبل رائیونڈ کے علاقے میں 2سالہ معصوم بچے اویس کو قتل کرنیوالے سگے تایا اور تائی کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان نے بچے کو گلہ دباکر اور اینٹیں مار کر قتل کر دیا تھا تفصیلات کے مطابق ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کی سربراہی میں ڈی ایس پی سی آئی اے صدر دانش آصف رانجھا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے رواں ماہ4اگست کو رائیونڈ کے علاقے میں 2سالہ معصوم بچے اویس کو قتل کرنے والے سگے تایا اورتائی کو گرفتارکر لیا ہے ملزمہ فوزیہ نے بچے کا گلہ دبایا اور اینٹیں مار کر قتل کر دیا تھا ملزمہ نے بچے کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد نعش گھر کے پیچھے خالی زیر تعمیر مکان میں پھینک دی تھی  ملزمہ فوزیہ 2سالہ بچے اویس کو اپنے بھائی کوگود دینا چاہتی تھی۔سی سی پی او لاہور نے  پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -