دھواں چھوڑنے والی194 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری 

دھواں چھوڑنے والی194 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری 

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ایک ہی روز میں دھواں دینے والی 194 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کردئیے گئے جبکہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کو 43 ہزار 350 روپے جرمانہ بھی عائد، اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ جات لگاتے ہوئے کارروائی کی جارہی ہے، سی ٹی او لاہور کی ایجوکیشن یونٹ کو بس اڈوں پر آگاہی لیکچرز بھی دینے کی ہدایت سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ سرکل افسران متعلقہ یونینز کے ساتھ مل کر آگاہی مہم چلائیں۔

 بس اڈوں، ٹیکسی اسٹینڈز سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں ٹریفک آگاہی کا بھی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

 گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بنے گا احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے، آگاہی دینے سے سموگ کے اثرات کم ہونگے، سموگ سے انسان کو سانس لینے میں دشواری، ناک،گلے کی بیماریوں کا اندیشہ رہتا ہے، ماحولیاتی آلودگی اور فضائی آلودگی سے پاک آب و ہوا صحت مند معاشرے کی ضامن ہے۔

مزید :

علاقائی -