ڈی جی ریسکیو کا محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ اجلاس 

  ڈی جی ریسکیو کا محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ اجلاس 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمر جنسی سرو س(ریسکیو1122)ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران تمام اضلاع کی جانب سے محرام الحرام میں ماتمی جلوسوں کو ایمرجنسی کور فراہم کرنے کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اجلاس کے دوران انہوں نے ایمرجنسی منصوبہ جات کے ساتھ تما م ضلعی کنٹرول رومز اور صوبائی مانیٹرنگ سیل کی کارکردگی کا بھی بغور جائزہ لیا انہوں نے تمام ضلعی افسران  و ریسکیورز کی چھٹیاں محدود کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ عاشورہ محرم (نویں اور دسویں محرم الحرام) کے دوران تمام اضلاع میں " کوڈ ریڈ"نافذ کریں اور تمام بڑے جلوسوں کو ایمرجنسی کورکی فراہمی یقینی بنائیں  انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو ہیڈکوارٹرز میں تعینات ڈزاسٹر ایمرجنسی فورس کسی بھی بڑے ناخوشگوار سانحہ یا حادثے کی صورت میں بیک اپ سپورٹ فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار ریسکیو ہیڈ کوارٹرز میں ضلعی ایمرجنسی افسران اور سینئر ریسکیو افسران پر مشتمل ویڈیو لنک اجلاس کی صدارات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر رضوان نصیر ڈی جی ریسکیو پنجاب نے تمام ڈی ای اوز کو ہدایت کی کہ اپنی تیاری کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں اور شیعہ مجالس وجلوسوں کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں کریں امامیہ اسکاؤٹس کے رضاکاروں کی تربیت اور تمام لائسنس یافتہ روایتی مجالس اور جلوسوں کی نقشہ سازی کو یقینی بنائیں۔

 تمام اضلاع میں ضلعی ایمرجنسی بورڈ کے ہمراہ ترتیب دئے گئے ایمرجنسی پلان پر عمل درآمد شروع کر دیاگیا ہے۔

نہوں نے ڈی جی ریسکیو کو بتایاکہ نویں،دسویں محرم الحرام کے موقع پر سروس ہائی الرٹ رہے گی اور ان دو دنوں میں پنجاب بھر میں 1000 سے زائد ماتمی جلوسوں اور مجالس کو ایمرجنسی کور فراہم کیا جائے گا۔سربراہ شعبہ آپریشنزز نے ڈی جی ریسکیو کو آگاہ کیا کہ پنجاب بھر میں عاشورہ کے حوالے سے نکالے جانے والے 2799جلوسوں اور مجالس کے شرکاء کو ایمرجنسی کور فراہم کرنے کیلئے ریسکیورز کو 600موٹرسائیکل ایمبولینسز، 763 ایمرجنسی و پیشنٹ ٹرانسفر ایمبولینسز،371فائر ٹینڈرزبشمول ریسکیو و سپیشلائزڈ وہیکلز کے ہمراہ تعینات کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر نے ایمرجنسی سروسز لاہور کے ایمرجنسی منصوبہ کا بھی بغور جائزہ لیا جسکے مطابق صوبائی دالحکومت میں محرام الحرام کے دوران 900ریسکیورز 297موٹربائیک ایمبولینسز اور50ایمرجنسی ایمبولینسز کے ہمراہ فرائض سرانجام دیں گے اور خصوصی ریسکیو ٹیمیں کربلا گامے شاہ، نثار حویلی،امامیہ کالونی اور دیگر حساس مقامات پر تعینات کی جائیں گی اور اضافی امدادی ٹیمیں کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہر وقت الرٹ رہیں گی۔ایمرجنسی منصوبہ کے مطابق تمام موبائل پوسٹیں اور ایمر جنسی ایمبولینسیزعزاداروں کوبروقت طبی امداد مہیا کرنے کے لیے میڈیکل کٹس کے ساتھ ماتمی جلوسوں کے ہمراہ رہیں گی۔آخر میں ڈاکٹر رضوان نصیرنے کہا کہ نویں اور دسویں محرم الحرام کو ایمرجنسی افسران، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز، فائر ریسکیورز اور دیگر ایمرجنسی سٹاف کی چھٹیاں محدود کر دی جائیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبردآزما ہوا جا سکے۔  

مزید :

علاقائی -