پنجاب ایمرجنسی سروس نے 814ٹریفک حادثات پر سروس فراہم کی

  پنجاب ایمرجنسی سروس نے 814ٹریفک حادثات پر سروس فراہم کی

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 814روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں  504افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 362معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا  اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات  313ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیور 24مسافر 419 اور 143پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے  اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 209 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں۔

، جن میں صوبائی درالحکومت 214 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد71حادثات میں 78 متاثرین کے ساتھ دوسرے اور گجرانوالہ 47 حادثات میں 46متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید :

علاقائی -