گجرات:2خواتین سمیت 5منشیات فرو ش رنگے ہاتھوں گرفتار

گجرات:2خواتین سمیت 5منشیات فرو ش رنگے ہاتھوں گرفتار

  

گجرات (بیورورپورٹ)تھانہ لاری اڈہ پولیس نے دو خواتین سمیت پانچ منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 7کلو گرام چرس معہ رقم وٹک برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی سربراہی میں گجرات پولیس کی ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جنگ جاری ہے۔تھانہ لاری اڈہ پولیس نے گڑھی احمد آباد میں منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والے بدنام زمانہ قصائی خاندان کے خلاف بڑا آپریشن کیا ڈی ایس پی سٹی رضا حسنین اعوان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ خاور گوندل اور ان کی ٹیم نے خصوصی آپریشن کرکے قصائی خاندان کے دو خواتین سمیت پانچ منشیات سپلائرز رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے دوران آپریشن ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 7کلو گرام چرس معہ رقم وٹک برآمد ہوئی ملزمان میں خالد محمود عرف کالو، قیصر، کامران  اور تنزیلہ، تقدس بی بی شامل ہیں۔

 ڈی پی او گجرات توصیف حیدرنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ منشیات فروش معاشرے کے لئے ناسور ہیں جن کے خلاف گجرات پولیس کی ضلع بھر میں جنگ جاری رہے گی، منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

مزید :

علاقائی -