ملک وال،دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ،باپ بیٹاشدید زخمی 

ملک وال،دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ،باپ بیٹاشدید زخمی 

  

ملک وال(نامہ نگار)مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو شدید زخمی کر دیا زخمیوں کو تشویشناک حا لت میں لاہور ریفر کر دیا گیا  تھانہ ملکوال کی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق نواحی موضع واڑہ عالم شاہ کے رہائشی خالد محمود اپنے 6 سالہ بیٹے زاول کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے مال مویشی کے ڈیرہ پر جارہے تھے کہ راستے میں گھات لگا کر بیٹھے ہوئے ملزم محمد آصف نے اپنے 5 ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے خالد محمود اور اسکے بیٹے زاول کو شدید زخمی کر دیا۔زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ تھانہ ملکوال  کی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -