حجرہ شاہ مقیم، 2اوباش افراد کی 16 سالہ بچی سے بد اخلاقی

  حجرہ شاہ مقیم، 2اوباش افراد کی 16 سالہ بچی سے بد اخلاقی

  

حجرہ شاہ مقیم:  (نمائندہ خصوصی)دو اوباش افراد کی محنت کش کی 16 سالہ بیٹی سے گن پوائنٹ پر  بداخلاقی،ملزمان فرار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں پھلرون کے رہائشی محنت کش شوکت علی کی جواں سالہ بیٹی (س)اپنے والدین کے لیے کھانا لے کر جا رہی تھی کہ راستے میں دو اوباش ملزمان عرفان عرف پھانی اور صفدر عرف صفدری نے 30 بور پسٹل تان لیا اور  قریبی فصل کماد میں لے گئے صفدر نامی شخص جس پر بدنام زمانہ گینگ ریپ کے درجنوں مقدمات درج ہیں نے  زبردستی  بداخلاقی کی  چیخ و پکار پر ملزمان اسلحہ لہراتے ہو ئے فرار ہو گئے مقامی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا لواحقین کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کا مطالبہ۔

مزید :

علاقائی -