گجرات: بچوں کے کھیل میں پستول چلنے سے 7سالہ بچی جاں بحق

گجرات: بچوں کے کھیل میں پستول چلنے سے 7سالہ بچی جاں بحق

  

گجرات (بیورورپورٹ)تھانہ سرائے عالمگیر کے علاقے میں سالہ معصو م بچی سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی تفصیل کے مطابق سرائے عالمگیر کے علاقے کلمہ چوک میں رہائش پذیر پٹھان فیملی کے اقبال خان کی 7سالہ بچی کو سر میں گولی لگی جس سے اسکی موت ہو گئی پولیس کو اقبال خان نے بیان دیا ہے کہ اسکا لائسنسی پستول گھر میں موجود تھا بچوں نے کھیلتے ہوئے اسے نکال لیا اور دوران کھیل گولی چلنے سے بچی کی موت ہو گئی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثا کے سپرد کر دیا تاہم مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

علاقائی -