چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری مال وزر سے محروم، مزاحمت پر شہری قتل 

چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری مال وزر سے محروم، مزاحمت پر شہری قتل 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کر کے 35سالہ شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے جبکہ شہر میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق نواب ٹاون کے علاقے جوہرٹاؤن اے بلاک میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے یوسف نامی شہری کو روکا اور لوٹ مار شروع کردی، مزاحمت پر انہوں نے فائرنگ کردی جس سے شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے پرس چھینا اور مقتول کی موٹرسائیکل کے ساتھ لٹکے بیگ سے بھی اشیاء نکالیں تاہم پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ گرین ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے محسن کے گھر سے4لاکھ60ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، شمالی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے انور کے گھر سے 3لاکھ45ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،ہنجروال میں ڈاکووں نے ابرار کے گھر گھس کر3لاکھ10ہز ار کی نقدی لوٹ لیے.لوئر مال کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے خضر کے گھر سے 1لاکھ 20ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، شادباغ میں ڈاکوؤں نے حسن کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا ٹبی سٹی میں ڈاکووں نے کامران سے 42 ہزار نقدی اور دیگر سامان، کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اطہر علی سے 25 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے صبور سے18ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ غازی آباد اور کاہنہ سے گاڑیاں اور ملت پارک،ہربنس پورہ اور لاری اڈا سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -