ڈسکہ: خاتون سمیت 8افراد کا اہلخانہ کی عدم موجودگی میں تالے توڑ کر گھر پر قبضہ

ڈسکہ: خاتون سمیت 8افراد کا اہلخانہ کی عدم موجودگی میں تالے توڑ کر گھر پر قبضہ

  

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) خاتون سمیت آٹھ افرد نے خاتون خانہ کی عدم موجودگی میں گھر کے تالے توڑ کر قبضہ کر لیا،خاتون خانہ کے آنے پر گالم گلوچ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ راجہ گھمان کی رہائشی سفینہ بی بی اپنے میکے گئی ہو ئی تھی کہ اطلاع ملی کہ محمد شبیر،محمد بوٹا،رانا امجد،رانا مطلوب،ثمینہ بی بی نے تین نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے اس کے گھر کے تالے توڑگھر پر قبضہ کر لیا ہے جب وہ گاؤں پہنچی تو اسے دیکھتے ہی ملزمان نے گالم گلوچ کیاور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر تھانہ صدر پولیس نے سفینہ بی بی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -