چیچہ وطنی، نجی کمپنی کی کولڈڈرنک پینے سے 2بچے جاں بحق 

چیچہ وطنی، نجی کمپنی کی کولڈڈرنک پینے سے 2بچے جاں بحق 

  

 چیچہ وطنی(نامہ نگار، نمائند ہ خصوصی)نجی کمپنی کی کولڈ ڈرنک پینے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے،جبکہ ان کے چچا کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا، نواحی گاؤں 140/9-L نائی والا بنگلہ کے رہائشی محمد ارشد نے اپنے دو بھتیجوں 9 سالہ وقار اور 6 سالہ عثمان کیلئے گاؤں کی ایک دکان سے نجی کمپنی کی کولڈ ڈرنگ کی تین بوتلیں خریدی اور دو اپنے بھتیجوں کو دے دیں اور تیسری بوتل خود پی لی، بوتلیں پیتے ہی تینوں کی حالت خراب ہو گئیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ 9 سالہ وقار اور 6 سالہ عثمان راستے میں دم توڑ گئے جبکہ ان کا چچا محمد ارشد کی نازک بیان کی جاتی ہے جھنگ کا رہائشی رینجر میں ملازم نوجوان مبین شاہ موٹر سائیکل پر مظفر گڑھ ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ چیچہ وطنی کمالیہ روڈ پر تیز رفتار بس نے اسے بری طرح کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں مبین شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

مزید :

علاقائی -