سمبڑیال: موبائل شاپ میں ساڑھے 4لاکھ کی ڈکیتی

سمبڑیال: موبائل شاپ میں ساڑھے 4لاکھ کی ڈکیتی

  

سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)سمبڑیال چوری،ڈکیتیوں کا نان سٹاپ سلسلہ جاری، متعد د دوکاندا لٹ گئے،تین مسلح ڈاکووں نے سرشام موبائل شاپ میں داخل ہو کر گاہکوں،مالک اورعملہ کو 

 لوٹ لیا سیالکوٹ وزیرآباد روڈ برلب سڑک لاری اڈا پر واقع اذان موبائل شاپ میں سرشام تین مسلح ڈاکوداخل ہوگئے اور دوکان میں خریداروں سمیت مالک اورعملہ کویرغمال بناکر ساڑھے چار لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔۔ 

یاد رہے گزشتہ چند دنوں میں سمبڑیال شہر میں دن دیہاڑے اورسرشام چوری، ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران متعدد دوکاندار لٹ چکے ہیں جس کے باعث تاجربرداری سمیت شہریو ں میں خوف وہراس پایا جارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -