حافظ آباد: چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، مال وزر سے محروم

حافظ آباد: چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، مال وزر سے محروم

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد شہر اور  اسکے گردونواح میں چوری کی تین مختلف وارداتوں میں نامعلوم چور لاکھوں روپے نقدی،ز یورات اور دیگر قیمتی سامان چرالے گئے۔ تفصیلات کے چوری کی پہلی واردات حافظ آباد شہر میں ماشاء اللہ میرج ہال کے قریب کولو روڈ پر ہوئی جہاں پر ظہیر احمد ولد نزیر احمد ملاح سکنہ اختر ٹاؤن نے کولوروڈ پرکریانہ سٹور بنارکھا تھا۔گزشتہ رات نامعلوم چور اسکی دوکان کی چھت پھاڑ کر وہاں سے ہزاروں روپے نقدی، سیگریٹ اور دیگر سامان چرالے گئے۔ چوری کی دوسری واردات تھانہ کسیسے کے علاقہ مرزابھکسیکامیں ہوئی جہاں پر صاحب خان ولد دوست محمد اپنی فیملی کے ہمراہ گھر کو تالے لگا کر پنڈی بھٹیاں گیا ہواتھا اس دوران نامعلوم چوراسکے گھر کے تالے توڑ کر وہاں سے تین لاکھ روپے سے زائد نقدی، طلائی زیورات چرالے گئے۔تیسری واردات جلالپور میں ہوئی جہاں پر  نامعلوم چور ایک گھر سے تالے توڑ کر سوالاکھ سے زائد نقدی چرالے گئے۔ کلیم اللہ ولد محمد اسلم شیخ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر کو تالے لگا کر عزیزوں کے ہاں گیا ہوا تھا نامعلوم چور اسکے گھر کے تالے توڑ کر وہاں سے ایک لاکھ 35ہزار روپے چرالے گئے۔ 

مزید :

علاقائی -