چونیاں: ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن، 7500من گندم برآمد، 6گودام سیل 

چونیاں: ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن، 7500من گندم برآمد، 6گودام سیل 

  

چونیاں،الہ آباد(نامہ نگاران)اسسٹنٹ کمشنرعدنان بدر کاذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 7500سومن ذخیرہ شدہ گندم برآمدکرکے 6گوداموں کوسیل کر دیا ہے،ذخیرہ شدہ گندم فلورملزاور آٹاچکیوں کومہنگے داموں فروخت کی جارہی تھی منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کوکسی صورت معافی نہیں دی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر کی گفتگو(تفصیل کے مطابق)اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان نے ڈپٹی کمشنر قصور منظر علی جاوید کی خصوصی ہدائیت پر  گندم ذخیرہ اندوزی اور منافع خور مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے غلہ منڈی الہ آباد اور گدپور میں گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا،گوداموں پر چھاپے مارے اس دوران 7500من ذخیرہ کی گئی گندم کو اپنی تحویل میں لے لیا اور6 گوداموں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے 3 ٹریکٹر ٹرالیاں ذخیرہ کی ہوئی گندم سے لوڈڈ کی گئیں تھیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے مزید بتایا کہ ذخیرہ شدہ گندم کی فروخت مہنگے داموں فلور ملز اور آٹا چکیوں کو کی جا رہی تھی جو 2000 روپے فی من کے حساب سے فلور ملز کو جبکہ 2200 روپے فی من کے حساب سے آٹا چکیوں کو فروخت کی جا رہی تھی منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی تحصیل چونیاں کے مکینوں کو منافع خور مافیا اور ذخیرہ اندوزں سے چھٹکارا دلانا اولین ترجیح ہے۔

مزید :

علاقائی -