ایفیڈرین کوٹہ کیس،فردجرم  کیخلاف اور منشیات کی دفعات  خارج کرنے کی اپیلیں مسترد

ایفیڈرین کوٹہ کیس،فردجرم  کیخلاف اور منشیات کی دفعات  خارج کرنے کی اپیلیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایفیڈرین کوٹہ کیس فردجرم کے خلاف اور کیس سے منشیات کی دفعات خارج کرنے کی اپیلیں مسترد کر دیں۔جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس فیاض احمد انجم جندران پر مشتمل ڈویژن بنچ نے علی موسی گیلانی، مخدوم شہاب الدین کی طرف سے دائر درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے درخواستیں مسترد کرکے ٹرائل جاری رکھنے کا حکم سنادیا اور کہا ہے کہ ایفیڈرین کوٹہ کیس منشیات کا مقدمہ ہے یا نہیں، ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے، ٹرائل کورٹ تمام شہادتیں ریکارڈ کرنے کے بعد انسداد منشیات ایکٹ کی دفعہ 9 سی کا فیصلہ کرے۔
ایفیڈرین کوٹہ کیس
 

مزید :

صفحہ آخر -