غلط معلومات دینے پر  ریفرنس میں نامزد و پٹواریوں اور ایک گرداور پر فرد جرم عائد

غلط معلومات دینے پر  ریفرنس میں نامزد و پٹواریوں اور ایک گرداور پر فرد جرم ...

  

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاورکی احتساب عدالت نے نیب کو غلط انفارمیشن دینے اور تحقیقات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے ریفرنس میں نامزد و پٹواریوں اور ایک گرداور پر فرد جرم عائد کردیاجبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے احتساب جج منیرہ عباسی نے اگلی سماعت پر استعاثہ کے دو گواہان طلب کر لیے ہیں۔ گزشتہ روز نیب جب ریفرنس کی سماعت شروع ہوئی تو اس دوران  تینوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر نیب پراسیکوٹر روح اللہ جان بھی عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان پٹواری ریاض احمد موضع تہکال پایاں ساکن اکاخیل باڑہ، عفور پٹواری موضع شاہ ڈھنڈ ساکن نحقی چارسدہ روڈ اور گرداور خلیل سرکل پشاور(موجودہ تحصیلدار) محمد ندیم ساکن پشاور کینٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے نیب کے ریفرنس سراج الدین وغیرہ میں غلط معلومات فراہم کی تھی اور نیب کی تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالی تھی جس کے بعد نیب نے  مذکورہ ملزمان کے خلاف 17مئی 2019 کو انکوائری شروع کی اور 8اکتوبر کو تحقیقات شروع کردی اور تحقیقات مکمل کرکے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کردی اور اگلی پیشی پر دو گواہان طلب کر لیے ہیں۔  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -