خیبر پختونخوا بار کونسل انتخابات،2 امیدواروں کے ناموں کا اعلان

خیبر پختونخوا بار کونسل انتخابات،2 امیدواروں کے ناموں کا اعلان

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پیپلزلائرزفورم نے خیبرپختونخوابارکونسل کے انتخابات کے لئے اپنے دوامیدواروں فاروق شاہ اور اسحاق خلیل کے ناموں کااعلان کردیاہے اس بات کافیصلہ پیپلزلائرزفورم کی کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیااجلاس کی صدارت گوہررحمان خٹک ایڈوکیٹ نے کی جس میں کمیٹی کے دیگرارکان مہم آفریدی ایڈوکیٹ ٗولی خان آفریدی ایڈوکیٹ ٗ اعجازمہمند ایڈوکیٹ نے شرکت کی اجلاس میں پی  ایل ایف کی صوبائی آرگنائزیشن پردوبارہ غوروخوص ہوااورمرکزی وصوبائی قائدین سے پی ایل ایف کے امورمیں دلچسپی لینے کامطالبہ کیاگیا اجلاس میں صوبائی بارکونسل کے انتخابات کے لئے دی گئی درخواستوں پر غورکیاگیااورفاروق شاہ اوراسحاق خلیل ایڈوکیٹس کو پی ایل ایف کی جانب سے بارکونسل کے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ٹکٹ دینے کافیصلہ کیاگیا اجلاس میں دسمبرکے مہینے میں پی ایل ایف کاصوبائی کنونشن بھی منعقد کرنے کافیصلہ کیاگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -