بجلی کی غیر اعلانیہ ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف شبقدر حلیم زئی کے عوام سراپا احتجاج 

بجلی کی غیر اعلانیہ ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف شبقدر حلیم زئی کے عوام سراپا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (نمائندہ خصوصی)بجلی کی غیر اعلانیہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شبقدر حلیم زئی کے عوام سراپا احتجاج  قبائلی اضلاع مہمند اور باجوڑ شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا  مظاہرین نے مہمند باجوڑ شاہراہ پر ٹائر جلا کر پتھر اور لکڑیاں رکھکر شدید گرمی میں شاہراہ بند کر دیا شاہراہ کی بندش کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا۔ بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے باعث سخت گرمی میں پانی بھی ناپید ہو گیا ہے بجلی کی غیر اعلانیہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی درہم برہم کر دی دن رات کے مختلف اوقات میں 21گھنٹے بجلی بندش اور بار بار ٹرپنگ کم وولٹیج کے باعث قیمتی الیکٹرانک سامان ناکارہ ہو گیا مظاہرین نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام دشمن حکومت ہے سخت قیامت خیز گرمی میں عوام پر بجلی کی غیر اعلانیہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے  چھوٹے بچوں خواتین مریضوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا ہیں عوامی نمائندوں کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث عوام عذاب میں مبتلا ہیں مظاہرین نے کہا کہ عوامی نمائندے عوامی خدمت میں مسلسل ناکام نظر آرہے ہیں اگر عوامی نمائندے عوامی مسائل حل نہیں کر سکتے تو عوامی مفاد میں فوری مستعفی ہو جائے عوام کو غلط اور جھوٹے بیانات سے گمراہ کرنے کی مزید کوشش نہ کرے  شبقدر حلیم زئی اور فاطمہ خیل فیڈرز پر بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ ذہنی کوفت کا شکار۔ بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے باعث دن رات کی آرام میں حلل پڑ رہا ہے مظاہرین نے مہمند باجوڑ شاہراہ سمیت علاقہ بھر میں رابطہ سڑکیں بھی اختجاجا بند کر دی قیامت خیز گرمی میں  گاڑیوں میں  بیٹھے مسافروں کی چیخیں نکل گئی  مظاہرین میں سخت غم و غصہ پا گیا مظاہرین نے مرکزی حکومت اور محکمہ واپڈا کے اعلی حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے بصورت دیگر اختجاجی دھرنے شروع کرینگے۔