رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی کا سیکرٹری بلدیات کو قانونی نوٹس جاری

  رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی کا سیکرٹری بلدیات کو قانونی نوٹس جاری

  

مردان (بیورورپورٹ) تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی او رسٹی کے جنرل سیکرٹری ساجد اقبال نے اے ڈی بلدیات فضل اللہ کو الگ الگ قانونی نوٹس جاری کردیئے نوٹسسز میں اے ڈی بلدیات کو بے بنیاد الزمات لگانے پرمعافی مانگنے اور مجموعی طورپر 4کروڑ روپے ہرجانہ اداکرنے کا مطالبہ کیاگیاہے چند دن قبل تحریک انصاف سٹی کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی اور اے ڈی بلدیات فضل اللہ کے درمیان دوطرفہ الزامات کے بعد شدید اختلافات پیدا ہوگئے تھے عبدالسلام آفریدی نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں یکسر مسترد کیاتھااوراس کے خلاف اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی کاروائی کی بھی دھمکی دی تھی منگل کے روز انصا ف لائرز فورم کے و کلاء کی پر مشتمل لیگل ٹیم کے ذریعے عبدالسلام آفریدی ایم پی اے اور ساجد اقبال مہمند نے بلدیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو الگ الگ قانونی نوٹس جاری کردیئے نوٹسسز میں اے ڈی بلدیات سے کہاگیاہے کہاکہ اان کے اقدام سے ان کے مؤکلین کے سیاسی،سماجی اورمعاشرتی ساکھ کو نقصان پہنچاہے اے ڈی بلدیات سے فوری طورپر دونوں سیاسی رہنماؤں سے معافی مانگنے اور دو،دوکروڑ روپے ہرجانہ اداکرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -