دہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

دہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کراچی پولیس کو دہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم نے اپنے داماد اور اس کے دوست کو پچھلے سال قتل کئے تھے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران رقم کی لالچ میں آکر اپنے داماد اور اس کے دوست کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا جس سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن عبد السلام خالد کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ تھانہ انقلاب کی حدود میں کراچی پولیس کو دوہرے قتل میں ملوث ملزم موجود ہے جس پر ڈی ایس پی صدر سعید خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب تحسین اللہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی،خصوصی ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کیلئے اس کے ٹھکانے پر چھاپہ زنی کرکے نہایت حکمت عملی کیساتھ ملزم اسماعیل عرف راضی گل ولد غلام جان سکنہ میاں گڑھی چمکنی کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران پلاٹ فروخت کر رقم کی لالچ میں آکر اپنے داماد اور اس کے دوست کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیاجبکہ دوسری کا روائی کے دوران ایس ایچ او انقلاب تحسین اللہ نے قتل اقدام قتل میں ملوث اشتہاری ملزم اسد اللہ ولد ریاض کو گرفتارکر لیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے مزید تفتیش جاری ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -