آنے والا دور پھر مسلم لیگ (ن) کا ہے،امیر مقام

آنے والا دور پھر مسلم لیگ (ن) کا ہے،امیر مقام

  

شیر گڑھ (نامہ نگار)مسلم لیگ خیبر پختونخواہ کے صدر انجینئر امیر مقام خان نے کہا ہے کہ مخالفین لاکھ سازشیں کریں۔انتقامی کاروائی کریں۔جعلی مقدمات بنائیں۔ائندہ دور مسلم لیگ اور میاں نواز شریف کاہے۔اور جس نے بھی روکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی۔وہ خس و خشاک کی طرح بہہ جائنگے۔مسلم لیگی کارکن قیادت کی طرف سے کال کا انتظار کریں۔ وہ شیر گڑھ میں مسلم لیگ ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری ایم پی اے جمشید خان مہمند کے حجرے میں ایک بڑے مسلم لیگی ورکرز کنونشن سے خطاب کررہیتھے۔جس سے ایم پی اے جمشید خان مہمند اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔کنویشن کی صدارت دیرینہ مسلم لیگی خاندان کے چشم و چراغ مسلم لیگ کے صوبائی سینئیر نائب صدر نسیم محمد خان لونڈ خوڑ نے کی اس موقع پرنو منتحب ضلع مردان یو تھ کے صدر ثاقب خان،سابق ضلعی کو نسلر میاں عبد الرحمن،عابد یو سف زئی،حمید صافی،فیاض علی خٹک بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔تمام تر کوششوں کے باوجود مسلم لیگ اور میاں نواز شریف خاندان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے۔نااہل حکمرانوں کے خلاف عوام  بحثیت قوم اٹھ کھڑے ہوجائیں۔کیونکہ اس سلیکٹیڈ حکومت کو مزید وقت دینا ملک و قوم کو مزید گھمبیر مسائل کی دلدل میں پھیکنے کے مترادف ہے۔اس کے تمام تر وعدے صدا بصحراء ثابت ہوچکے ہیں۔ائے روز بجلی کی لوڈشیڈنگ طویل مہنگائی بے روزگاری نے عام لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ ہر صبح کی تازہ اور  نء نء خوش خبری مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھرمار ہے۔۔ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے ھم دن بدن دنیا میں  اکیلے ہوتے جارہے ہیں۔خاص کر اسلامی دنیا ھم سے منہ موڑ رہی ہیں۔جسکی وجہ ہمارے دوستوں کی بجائے دن بدن دشمنوں میں اضافہ ہورہا ہے۔اندرون ملک کی طرح بیرون ملک لاکھوں محنت کش بھائیوں کو طرح طرح کے مسائل کے باوجود حکومتی اداروں کی کارکردگی صفر ہے۔ اور کہا مسلم لیگی دور کے منصوبوں پر تختیاں لگانے سے قوم کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کی کوشش کررہیہیں۔دوسری طرف عمران ٹولہ ملک وقوم کو درپیش مسائل کے حل کی بجائے سیاسی مخالفین کے ساتھ سراسر انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے۔تمام اداروں کو مفلوج کردیا گیا۔جس سے عوامی مسائل حل ہونے کا نام نہیں لیتی۔انھوں نے کہا کی مسلم لیگ متحد ہے۔اور میاں نواز شریف خاندان کی قیادت پر متفق ہے۔ مسلم لیگی کارکنان حکمرانوں کے تمام سازشوں کو ناکام بناکر دم لے گی۔ انھوں نے کہا کرپشن میں حکومتی ارکان کے برابر ملوث ہونے کے شواہد کے باوجود ان کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی۔ اور کہا کہ ھم اج بھی مکمل طورپر تیار ہیں۔میاں نواز شریف۔میاں شہبازشریف۔مریم بی بی۔کے ایک اشارے پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ اس سے قبل انھوں نے ایم اے جمشید خان مہمند کے سیکرٹری مرحوم حضرت ولی کے تعزیتی ریفرنس میں ان کے ایصال ثواب کی خاطر فاتخہ پڑھی گء۔اور مرحوم کے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کنونشن میں کثیر تعداد میں مسلم لیگ کے کارکنوں نے شرکت کی۔اور میاں برادران کے حق میں زبردست نعرے لگاء

مزید :

پشاورصفحہ آخر -