ٹیکنیکل الاؤنس کی ریکوری، چیف سیکرٹری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے جواب طلب 

ٹیکنیکل الاؤنس کی ریکوری، چیف سیکرٹری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے جواب طلب 

  

 پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید اور جسٹس اعجاز انور پر رکنی بینچ نے مختلف  انجینئرز سے ٹیکنیکل الاونس کی ریکوری سے متعلق احکامات پر عمل درامد روکتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے جواب طلب کرلیا فاضل بینچ نے عثمان تورلاندی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر انجینئر رشید اللہ وغیرہ کی رٹ کی سماعت کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے یکم اکتوبر 2018 کو انجینئرنگ کے شعبہ میں کام کرنے والے مختلف انجینئرز کو ٹیکنیکل الاونس کی منظوری دی تاہم بعد میں دوسرے اعلامیہ کے زریعے دور دراز علاقوں اور پی ڈی اے میں کام کرنے والے انجینئرز کو اس الاونس کیلئے نااہل قرار دیا اور اس حوالے سے ایک اور حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ان انجینئرز سے ریکوری کا حکم جاری کر دیا انہوں نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے پہلے ہی ان انجینئرز کو ٹی ٹیکنیکل الاونس دینے کی منظوری دی جو انہوں نے حاصل کی اور اب اسے دوبارہ کس طرح امتیازی سلوک کا نشانہ بنا کر ریکوری کا حکم جاری کیا جا رہا ہے حالانکہ مختلف کیڈرز کے انجینئرز یہ الاونس لے رہے ہیں عدالت نے متعلقہ حکام جواب طلب کرتے ہوئے ریکوری روک دی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -