شیر گڑھ،اے این پی کے دیرینہ کارکنوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت
شیرگڑھ(نامہ نگار) لوند خوڑ میں عوامی نیشنل پارٹی کو دھچکا پارٹی کے دیرینہ کارکنوں کے خاندان نے60سال بعد پارٹی کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی ایم پی اے جمشید خان مہمند نے نئے شامل ہونے والوں کو مسلم لیگ کی ٹوپیاں پہنائی اور ان کے گھروں پر پارٹی کا جھنڈا لہرایا اسی سلسلے میں ایک شمولیتی تقریب لوند خوڑ میں حجرہ نوران شاہ بابا منعقد ہوئی جس میں ایم پی اے جمشید خان مہمند مہمان خصوصی تھے اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے دیرینہ کارکنوں مرحوم نوران شاہ بابا کے فرزندنگان جمال سید،اکبر سید،غفور،مکمل شاہ،انور زیب،ہشتمند،فضل ا للہ،سیف اللہ، عالم خان اور اسلم نے60سال بعد عوامی نیشنل پارٹی کو خیر باد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماء محمد اسلام،حاجی شیر علی،مختیار دلہ زاک،سابق صدر سجاد خان اور قیصر خان ایڈوکیٹ بھی موجود تھے ایم پی اے جمشید خان مہمند نے کہا کہ عوام کی خدمت زندگی کا نصب العین ہے پی ٹی ائی کی نا اہل حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے ملک میں قانون نام کا کوئی چیز نہیں عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں حکمران عیاشیوں میں مصروف ہے نیب کے ذریعے سیاسی مخالفین کو دبایا جا رہا ہے مگر اب عوام نے پی ٹی ائی کا اصل چہرہ پہچان لیا ہے اور آئندہ انتخابات میں پی ٹی ائی کا پورے ملک سے صفایایا کریں گے