کراچی،پتھر سے ڈرا کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 2ارکان گرفتار

 کراچی،پتھر سے ڈرا کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 2ارکان گرفتار

  

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں پستول اور چاقو کے بعد اب پتھروں سے ڈرا کر اور زخمی کرکے لوٹ مار کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں گاڑیوں پر پتھر مار کر شہریوں کو زخمی کیا جاتا ہے جب کہ پتھروں سے گاڑیوں کے شیشے توڑنے کے بعد کار سوار کولوٹ لیا جاتا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزمان نے ایسی درجنوں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پتھرمار گروہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -