نجی بجلی گھروں کیساتھ معاہدے سے 675 ارب روپے کی بچت ہوگی

     نجی بجلی گھروں کیساتھ معاہدے سے 675 ارب روپے کی بچت ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومتی مذاکراتی ٹیم اور نجی بجلی گھروں کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں آئندہ 7سے10سال میں 675 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ذرائع کے مطابق آئی پی پیزسے مذاکرات کیلئے سابق وفاقی سیکرٹری بابر یعقوب کی سربراہی میں قائم حکومتی کمیٹی اور نجی بجلی گھروں کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں اور باہمی مفاہمت کی یاداشتوں پر آج دستخط ہونیکا امکان ہے۔مذاکرات کے نتیجے میں نجی بجلی گھروں کامنافع مقامی سرمایہ کاروں کو ڈالرکے بجائے روپے میں اداکیاجائے گا تاہم بیرونی سرمایہ کاروں کامنافع ڈالرمیں ہی ہوگالیکن اس کی شرح 15فیصد سے کم کرکے 12فیصد ہوگی۔ذرائع کا کہناہے کہ نیشنل الیکٹرک پاو ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نجی بجلی گھروں سے 50 ارب روپے کے قریب وصولیاں کریگا، بجلی گھروں کوادائیگیاں صلاحیت کی بجائے خریدی جانے والی بجلی پر ہوں گی اوردیر سے ادائیگیوں پر 2 ماہ کے لیے سود کی شرح 4.5 فیصد سے کم کرکے 2.5 فی صد ہوگی،نجی بجلی گھروں نیٹیکس چوری یا بے ضابطگی کی تواداروں پر تحقیقات کے لیے کوئی قدغن نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم اس ماہ کی31تاریخ کو حتمی رپورٹ کابینہ میں پیش کردے گی اور کابینہ سے منظوری کے بعد حکومتی ادارے نجی بجلی گھروں سے باقاعدہ معاہدے کریں گے۔
نجی بجلی گھر