گندم کی درآمد کے 6 لاکھ ٹن کے معاہدے طے پاگئے،مزمل چیپل 

گندم کی درآمد کے 6 لاکھ ٹن کے معاہدے طے پاگئے،مزمل چیپل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 کراچی(این این آئی)ملک میں گندم کے بحران پر قابو پانے کیلئے پاکستانی تاجروں نے6لاکھ میٹرک ٹن گندم کے درآمدی سودے کر لئے ہیں۔پہلا جہاز 60ہزار میٹرک ٹن گندم لیکر آج کراچی پہنچے گا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رواں سال جنوری کے تیسرے ہفتے میں نجی سیکٹر کو گندم کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت دی تھی تاکہ غذائی تحفظ اور آٹے کی مناسب قیمت پر فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔حکومت پاکستان کی جانب سے ڈیوٹی فری گندم کی درآمد کی اجازت ملنے کے بعد پاکستانی تاجروں نے گندم کی درآمد کے معاہدے کر نا شروع کر دیئے تھے اور اب تک چھ لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کے سودے طے پا گئے ہیں۔اجناس کے شعبے سے وابستہ ایک بڑے تاجراور سیریل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین مزمل چیپل نے بتایا کہ اجناس کے پاکستانی درآمد کنندگان نے مجموعی طور پر گندم کے 9جہاز بک کروائے ہیں جن میں سے ہر ایک60,000سے65,000میٹرک ٹن ہے اور پہلی کھیپ آج کراچی پہنچے گی۔
مزمل چیپل