ٹانک،سیکورٹی فورسز کی موبائل ٹیم پردہشتگروں کا حملہ،2 اہلکار زخمی،1 حملہ آور ہلاک

ٹانک،سیکورٹی فورسز کی موبائل ٹیم پردہشتگروں کا حملہ،2 اہلکار زخمی،1 حملہ ...

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان تحصیل لدھا کے علاقہ ماسپ میلا میں سکیورٹی فورسز کی گشتی پارٹی پر دہشت گردوں کا حملہ، دو اہلکار زخمی ایک حملہ آور ہلاک، تفصیلات کے مطابق گزشتہ نصف شب جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھا کے علاقہ ماسپ میلہ میں سیکورٹی فورسز کی گشتی موبائل ٹیم پر مسلح افراد کی  فائرنگ سے دو ایف سی جوان شدید زخمی ہوگئے،جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -