بجلی فیڈر سے غیر قانونی کنکشن دینے کی قطعی اجازت نہیں دی جائیگی،جنگریز خان 

   بجلی فیڈر سے غیر قانونی کنکشن دینے کی قطعی اجازت نہیں دی جائیگی،جنگریز ...

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر فاطمہ خیل بجلی فیڈر سے غیر قانونی کنکشن دینے کی قطعی اجازت نہیں دی جائیگی۔ فاطمہ خیل بجلی فیڈر پہلے ہی سے اورلوڈ ہو چکا ہے جبکہ مقامی واپڈا اہلکار فیڈر سے مزید کنکشن دے رہی ہیں جو کہ فاطمہ خیل بجلی فیڈر کے صارفین سے زیادتی کے مترادف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں جنگریز خان، ملک شاہنواز خان سمیت دیگر مشران ملک حبیب اللہ اور ملک جان محمد نے شبقدر بازار میں مقامی واپڈا کے خلاف احتجاج کے بعد اپنے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کی۔ انہوں نے کہا کہ شبقدر فاطمہ خیل بجلی فیڈر سے مقامی واپڈا اہلکار غیر قانونی کنکشن دے رہی ہیں جس سے فاطمہ خیل بجلی فیڈر مزید اورلوڈ ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں ے کہا کہ مقامی اہلکار سیاسی دباؤ  پر تمام بجلی فیڈر سے غیر قانونی طور پر بجلی کنکشن دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ خیل بجلی فیدر کے صارفین مقامی واپڈا کے ان ہتھکنڈوں کو روکنے کیلئے کسی بھی احتجاج سے دریغ نہیں کرے گی۔ مشران نے کہا کہ مقامی واپڈا موجود بجلی فیڈر سے کنکشن دینے کے بجائے مزید بجلی فیڈرز بنائے تاکہ صارفین کو شڈول کے مطابق بجلی بلا تعطل دی جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مقامی واپڈا غیر قانونی کنکشن دینے سے باز نہ آئے تو شبقدر گریڈ سٹشن کا گھراؤ کیا جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری مقامی واپڈا اہلکاروں پر ہو گی۔ مشران نے کہا کہ شبقدر واپدا اہلکاروں کی غیر قانونی کنکشن دینے کی وجہ سے بشتر بجلی فیڈر اورلوڈ ہو چکے ہیں جس سے ان فیڈر کے صارفین کو بجلی کی سپلائی متاثر ہو ئی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ فاطمہ خیل بجلی فیڈر سے کسی صورت غیر قانونی طور پر بجلی کنکشن اور لائنز نہیں دی جائیگی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -