اضاخیل پولیس کی کامیاب کارروائی،2 ملزمان گرفتار
نوشہرہ(بیورورپورٹ)اضاخیل پولیس کا مویشی چور گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی۔02ملزمان گرفتار۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کا اعتراف جرم۔وحید اللہ ساکن تاج ولی ساکن سپین کانڑے نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں نے گائے کے تین بچھڑے چرانے کیلئے سپین کانرے میرہ میں چھوڑ دئیے تھے۔ جہاں پر نامعلوم چور میرے مویشی چوری کرکے لے گئے تھے۔ڈی ایس پی پبی طیب جان نے SHO اضاخیل سیف اللہ خان کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری اور مویشی کی برامدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل لی۔ملزمان گلشاد ولد زرناب اور قسمت ولد نیک محمد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اگل دیا۔مویشی چوری کرنے کے بعد منڈی میں بیھج دیئے تھے۔ملزمان کی نشاندہی پر فروختگی رقم برآمد کر لی گئی۔