جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

  

پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ شرقی کی حدود میں جائیداد کے تنازعے پر مخالف فریق پر بہ ارادہ قتل فائرنگ کرنے والے چار ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے،جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی کینٹ رحمت اللہ کو اطلاع ملی کہ ورسک روڈ نزد پشاور ماڈل سکول دو فریقین کے مابین جائیداد کے تنازعہ پر بہ ارادہ قتل فائرنگ جاری ہے جس پر ڈی ایس پی رحمت اللہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شرقی انعام خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر فائرنگ کر نے میں ملوث افراد کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار ملزمان افتخار علی،نعمان،سیف اللہ اروزوہیب کو گرفتار کر لیا،ملزمان نے ابتدائی دوران تفتیش کے دوران جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے چار عدد پستول بھی برآمد کر لیے گئے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -