منشیات فروش گرفتار، آئس اور چرس برآمد 

  منشیات فروش گرفتار، آئس اور چرس برآمد 

  

 پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید چھ افراد کو گرفتار کر لیا، گزشتہ روز ہونے والے کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار ملزمان میں منشیات سمگلر بھی شامل ہے جو موٹر کار کے زریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا،ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے مجموعی طور پر 11 کلو گرام چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس برآمد کر لی گئی ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے دوران ڈ ی ایس پی فقیر آباد عالمزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ علی حسین نے پولیس نفری کے ہمراہ رنگ روڈ نزد موٹر وے ناکہ بندی موٹر کار نمبر842 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 6کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم محمد عمر ولد سید وزیر کو گرفتار کر لیا،اسی طرح ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول ابراہیم خان نے مشہور منشیات فروش سلمان کریم ولد کریم داد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 50گرام آئس، ایس ایچ او تھانہ انقلاب تحسین اللہ خان نے منشیات فروش آصف ولد جبار کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو کلو گرام چرس،ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ امتیاز خان نے منشیات فروش ناصر ولد اورنگزیب اور راج ولی ولد جعفر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دوکلو گرام چرس،بھانہ ماڑی پولیس نے اختر منیر ولد گل زمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو چرس برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -