ضلع صوابی کے گھر گھر گیس پہنچانا ہمارامشن ہے، شہرام ترکئی 

  ضلع صوابی کے گھر گھر گیس پہنچانا ہمارامشن ہے، شہرام ترکئی 

  

 صوابی (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر وائس چیر مین و سابق صوبائی سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ علاقہ رزڑ سمیت پورے ضلع صوابی کے گھر گھر گیس پہنچانا ہمارا مشن ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے یو سی چکنودہ میں سوئی گیس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس سے ایم این اے عثمان خان ترکئی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست عوامی خدمت کا نام ہے ہم مخلوق خدا کی خدمت عبادت سمجھ رہے ہیں صوابی کو ماڈل ضلع بنانے کے لیے بے شمار منصوبوں پر کام جاری ہے سابق وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ سیاست عوامی خدمت کا نام ہے اور ہم مخلوق خدا کی خدمت عبادت سمجھ کررہے ہیں۔ اس جذبے کے تحت عوام کی خدمت روزل اول سے کررہے ہیں صوابی کو ماڈل ضلع بنانے کے لیے بے شمار منصوبوں پر کام جاری ہے جس کی تکمیل سے صوابی کا نقشہ بدل جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے حقدار کوحق دلانے کی روایت ڈالی ہے جس کی وجہ حکومت اور اداروں پرعوام کااعتماد بڑھ گیا ہے پی ٹی آئی حکومت عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کررہی ہے جسکی کی وجہ سے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کاحق کسی سیاسی مداخلت،سفارش،اور رشوت کے بغیر ان کی دہلیز پر پہنچانے کی مشن جاری رکھیں گے صوابی پاکستان تحریک انصاف کا مظبوط گڑھ اورغیور عوام کی سرزمین ہے جہاں کی ترقی کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور ترقیاتی فنڈ کی منصفانہ تقسیم سے صوابی میں تعلیم،صحت،سمیت تمام شعبوں میں ریکارڈ ترقیاتی اصلاحات اور کام کرینگے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کارکنوں اور عوام کوکبھی مایوس نہیں کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -