صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کو فردات کا اجرا

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کو فردات کا اجرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کو فردات کا اجرا، کاغذات مال کی درستگی، رجسٹری کا اندراج، انتقال کا اندراج اور محکمہ مال سے متعلق دیگر مختلف شکایات و مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن کی سربراہی میں ریونیو دربار تحصیل جہانگیرہ میں انعقاد کیا گیا ہے۔ریونیو دربار میں اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ ڈاکٹر سمن عباس، اسسٹنٹ کمشنر یو ٹیز، تحصیلدار و نائب تحصیلدار جہانگیرہ/خیرآباد و ریونیو عملہ سمیت گرداور و پٹواریوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریونیو دربار میں محکمہ مال سے متعلق معاملات زیر غور آئیں۔ اس دوران لوگوں نے اندراج انتقال، فرد جمعبندی، حدبراری، درستگی ریکارڈ اور معاملات آراضیات سے متعلق درپیش مسائل کو ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کئیں۔جہاں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے کئی مسائل کو موقع پر حل کر دئیے اور بعض مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی۔