عدالت نے کوہاٹ کے ایک ڈرگ کیس کا فیصلہ سنا دیا

   عدالت نے کوہاٹ کے ایک ڈرگ کیس کا فیصلہ سنا دیا

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈرگ کنٹرول آفس کوہاٹ کے مطابق پیر کے روز ایک معزز عدالت نے کوہاٹ کے ایک ڈرگ کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے جس میں کوہاٹ کے ایک ملزم پر غیر رجسٹرڈ /انڈین ادویات بیچنے کے جرم میں پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیاہے۔درایں اثنا ڈرگ انسپکٹرکوہاٹ محمد عرفان وزیر نے گذشتہ روز ڈرگ ایکٹ 1976 کی تعمیل میں پنڈی روڈ اور بہادر کوٹ کوہاٹ میں مختلف میڈیکل سٹورز کے معائنے کئے جبکہ پانچ سٹورز مالکان کومذکورہ ایکٹ کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انکے خلاف ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات بھی درج کئے گئے۔علاوہ ازیں مختلف میڈیکل سٹورز سے مشکوک ادویات کے نمونے حاصل کر کے فارم پانچ پر درج کرکے تفصیلی تجزیے اور رپورٹ کیلئے بھیج دیے گئے۔رپورٹ آنے کے بعد اس سلسلے میں مزید کاروائی کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -